پاکستان
24 اکتوبر ، 2014

پی ٹی آئی عوامی پارٹی کی بجائے ڈانس پارٹی بن چکی، عابد شیرعلی

پی ٹی آئی عوامی پارٹی کی بجائے ڈانس پارٹی بن چکی، عابد شیرعلی

سوات...... وفاقی وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں لاکھوں متاثرین بے یارو مددگار بیٹھے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ کنٹینر پر کھڑے ہوکرڈانس کرتے ہیں، پی ٹی آئی اب عوامی پارٹی کی بجائے ڈانس پارٹی بن چکی ہے۔ سوات کے علاقے مدین میں گرڈ اسٹیشن کے افتتاح کے بعد عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ پختونخوا کے عوام نے عمران خان کی سیاست اورسول نافرمانی کی تحریک کو مسترد کردیاہے، ان کے دھرنوں کے باعث چینی صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہوا، ایسے تبدیلی خان کو عوام کنٹینر میں بند کردینگے۔ انہوں نےعمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کام کیسے کیے جاتے ہیں یہ شہبازشریف سے سیکھیں، عمران خان ایمپائر ڈھونڈتے رہے جبکہ نوازشریف کا تھرڈ ایمپائر عوام ہے، عمران خان اسلام آبادکی سڑکوں پر رقص کرتے رہیں ہم ترقیاتی کام کرتے رہیں گے۔

مزید خبریں :