پاکستان
26 اکتوبر ، 2014

کراچی: نیشنل ہائی وے پر پولیس مقابلہ، 9 دہشتگرد ہلاک

کراچی: نیشنل ہائی وے پر پولیس مقابلہ، 9 دہشتگرد ہلاک

کراچی....... کراچی نیشنل ہائی وے پر پولیس مقابلے میں القاعدہ کے 2مبینہ دہشت گردوں سمیت 9 ملزمان مارے گئے اور 2کو گرفتار کرلیا تاہم کالعدم تحریک طالبان کا مقامی امیر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے دہشت گردی کے لیے تیار کیاجانے والا دھماکا خیز موادسے لیس رکشہ برآمد کرلیاہے۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق نیشنل ہائی وےپر محمد خان گوٹھ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرپولیس نے کارروائی کی ۔ فائرنگ کے تبادلے میں 9 دہشت گرد مارے گئے ، جن میں القاعدہ کے دو دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مقابلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان کا مقامی امیر ارشاد اللہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ایس ایس ملیر نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک رکشہ برآمد ہو ا ہے جس میں دھماکا خیز مواد نصب تھا ۔ ملزمان سے دیگر اسلحے کے ساتھ پولیس اہل کاروں کو قتل کرکے ان سے چھینی گئی2سرکاری ایس ایم جیز بھی برآمد کرلی گئی ہیں ۔

مزید خبریں :