پاکستان
09 نومبر ، 2014

رائےوِنڈمیں عالمی تبلیغی اجتماع کاپہلا مرحلہ اجتماعی دعا کیساتھ ختم

رائےوِنڈمیں عالمی تبلیغی اجتماع کاپہلا مرحلہ اجتماعی دعا کیساتھ ختم

لاہور......لاہورکےنواحی قصبےرائےوِنڈمیں عالمی تبلیغی اجتماع کاپہلا مرحلہ اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا،10 لاکھ سے زائدافراد نے اجتماعی دعا میں شرکت کی،امیرجماعت حاجی عبدالوہاب نے اجتماعی دعا کرائی ،انہوں نےکہاکہ ’’اےاللہ ہم سے راضی ہوجااورہمارے گناہوں کومعاف فرما دے‘‘۔ حاجی عبدالوہاب نے اجتماعی دعامیں پاکستان کی سلامتی اوراستحکام سمیت مسلم امہ کی خیروبرکت کیلئے بھی دعائیں کیں ،انہوں نےکہاکہ اے اللہ،ہمیں اپنے محبوب کے احکامات پر چلنے والابنادے،دنیابھر کے مسلمانوں کی تکالیف دورکردے ۔مسلم امہ کوہدایت نصیب فرما دے اورانہیں مسائل سے نجات دلا دے ۔یااللہ اجتماع میں شرکت کرنےوالے تجھے منانے آئے ہیں،ان کی التجائیں قبول فرما۔اجتماعی دعاکےبعدشرکاء کی واپسی شروع ہو ئی، سڑکوں پر زبردست رش کی وجہ سےکئی مقامات پر ٹریفک جام ہو گیا،،تبلیغی اجتماع کادوسرامرحلہ آئندہ جمعرات سےاتوارتک ہوگا،اس مرحلے میں کراچی،بلوچستان ،قبائلی علاقہ جات اور آزادکشمیر سے لوگ شرکت کریں گے۔

مزید خبریں :