پاکستان
09 نومبر ، 2014

چین سے معاہدے پائیدار ترقی کی جانب اہم پیش رفت ہیں،شہباز

چین سے معاہدے پائیدار ترقی کی جانب اہم پیش رفت ہیں،شہباز

بیجنگ ......پنجاب کےوزیر اعلیٰ محمدشہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ طے پانے والے معاہدےپاکستان کی پائیدار ترقی کی جانب اہم پیش رفت ہیں، یہ معاہدے برق رفتاری سے مکمل کئے جائیں گے ۔وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے بیجنگ میں چینی سرمایہ کار کمپنیوں کے سربراہوں سے ملاقات کی ۔ انہوں نےکہاکہ چین کا توانائی کے شعبے میں گرم جوش تعاون حوصلہ افزاء ہے۔ اس سے تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔ توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے توانائی بحران ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گا اور عوام کو سستی بجلی ملے گی ۔ شہبازشریف نے کہا کہ بجلی کی قلت پر قابو پانے سے صنعتی اور تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی اور روزگار کےنئے مواقع پیدا ہوں گے ۔

مزید خبریں :