09 نومبر ، 2014
پشاور......وزیر اعظم کے مشیرانجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان استعفوں کے معاملے پر ڈرامہ نہ رچائیں،استعفے دیں تاکہ ضمنی انتخابات کرائے جا سکیں ۔ورنہ وہ عوام سے معافی مانگ کر اسمبلی واپس آجائیں۔پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ عمران خان استعفے دیں تاکہ خالی نشستوں پرضمنی انتخابات ہوں۔امیر مقام نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پچیس ایم این ایز کا تعلق خیبر پختون خوا سے ہے وہ اسمبلی نہیں جارہے جس سے عوامی مینڈیٹ کی توہین ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواحکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے ۔ حکمران رات کو کنٹینرز پر حاضری دیتے ہیں اور صبح سو جاتے ہیں۔ ایسے میں صوبے کی ترقی کیسے ممکن ہے۔ان کا کہناتھا کہ آپریشن ضرب عضب اور خیبرون کی بدولت امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔پوری قوم حکومت اور فوج دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے اور اس کا خاتمہ ہوگا۔امیر مقام کا کہناتھا کہ وزیراعظم نوازشریف کا دورہ چین تاریخی ہےاورچارسال بعد ملک میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوگا۔