09 نومبر ، 2014
مٹھی .....ایم کیو ایم کے راہنما ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہاپنے کارکنوں اور رضاکاروں کے ذریعے دکھی انسانیت کی خدمت کرتے ہیں،انسانیت کی خدمت کےلئے حکومتی بے ساکھیوں کوضرورت محسوس نہیں کرتے،میٹھی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہقائد تحریک کی خصوصی ہدایت پرایم کیو ایم کا وفد تھرآیا ہے، تھرسندھ کا پسماندہ ترین ضلع ہے،لگتا ہے یہاں انسان اورجانورایک ہی طرح کی زندگی گزاررہے ہیں،تھرکی صورت حال میں حکومت مجرمانہ غفلت کا شکار ہے،ایسی صورت حال میںقائد تحریک کی خصوصی ہدایت پرہم یہاں سیاست کرنے نہیں لوگوں کی خدمت کیلئے آئے ہیں،خدمت خلق فاؤنڈیشن کےرضاکار ہرسانحےاورحادثے پر پہنچتے ہیں۔