09 نومبر ، 2014
پشاور......آل مینارٹیز الائنس نے اقلیتی برادری کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے اور کوٹ رادھا کشن سانحے کے خلاف خیبر پختونخوا میں آج سے احتجاجی مظاہرے شروع کردیئے ہیں۔پشاور پریس کلب کے باہر کوٹ رادھا کشن واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں آل مینارٹیز الائنس کے صدر ہارون سرب بیال نے کہا کہ وفاقی اور خیبر پختونخوا حکومت اقلیتوں کو تحفظ دینے میں ناکام رہی ہی۔ ان کا کہنا تھا کہ کوٹ رادھا کشن واقعے کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود حکومت نے ملزموں کے خلاف کارروائی نہیں کی۔حکومت کو کوئیک رسپانس فورس کے قیام کی تجویز دی تھی جس پر حکومت نے توجہ نہیں دی۔ان کا کہنا تھا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کی آج جتنی ضرورت ہے، شاید پہلے کبھی نہیں تھی۔ہارون سرب بیال کا کہنا تھا کہ بعض عناصر مسلمانوں اور اقلیتوں کو لڑانے کی سازش کر رہے ہیں۔