پاکستان
09 نومبر ، 2014

اقلیتوں کا تحفظ صوبوں کی ذمہ داری ہے،ڈاکٹررمیش کمار

 اقلیتوں کا تحفظ صوبوں کی ذمہ داری ہے،ڈاکٹررمیش کمار

کراچی.......پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹررمیش کمار نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد اقلیتوں کا تحفظ صوبوں کی ذمے داری ہے، ملک میں مذہبی اور قومی ہم آہنگی کی ضرورت پہلے سے زیادہ ہے،اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے بلائے گئے پاکستان ہندو کونسل کے اجلاس کے بعد کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ڈاکٹررمیش کمار کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کے تحفظ کیلئے صوبے کوئی کام نہیں کررہے،ڈہرکی، مٹیاری، نواب شاہ،مہران یونیورسٹی سے ہندو لڑکیوں کے اغوا کا سلسلہ جاری صوبائی حکومت اس کے سدباب کےلئے اقدامات اٹھائے۔ڈاکٹررمیش کمار نے وزیراعظم کی سربراہی میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کمیٹی بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔

مزید خبریں :