پاکستان
09 نومبر ، 2014

پنجاب کے کئی منصوبوں کی وجہ سے شہباز وزیر اعظم کیساتھ تھے،پر ویز

پنجاب کے کئی منصوبوں کی وجہ سے شہباز وزیر اعظم کیساتھ تھے،پر ویز

اسلام آباد......وزیر اعظم کے دورہ چین کے وفد میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی موجودگی پرعمران خان کے اعتراض کا جواب دیتے ہو ئے پر ویز رشید نے کہا ہے کہ جب ثقافتی دورہ ہوگا توپرویزخٹک کو بھی وزیر اعظم بیرون ملک دورے پرساتھ لے کر جائیں گے، جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے کئی منصوبوں کی وجہ سے شہبازشریف وزیر اعظم کیساتھ تھے ،وزیر اعلیٰ پنجاب چین میں اہم اقتصادی معاہدے کر رہے ہیں۔انہوں نے عمران خان کو ہدف تنقید بناتے ہو ئے کہا کہ عمران خان کے پاس ثبوت ہیں تو پیش کریں ان کا جائزہ لیں گے،وہ دھاندلی کے ثبوت عدالت میں پیش نہیں کرسکتے تومیڈیا میں ہی پیش کردیں۔

مزید خبریں :