10 نومبر ، 2014
کراچی ......کراچی علاقے نیو کراچی اورلیاری میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔محمود آباد سے ایک نوزائیدہ بچے کی لاش ملی ہے ۔پولیس کے مطابق نیو کراچی بابا موڑ کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیاجس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے،جبکہ لیاری کے علاقے میں جھٹ پٹ مارکیٹ کے قریب بھی فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ محمود آباد سے ایک نوزائیدہ بچے کی لاش ملی ہے۔