10 نومبر ، 2014
خیبر ایجنسی ......شمالی وزیرستان کے علاقے غرلمائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ 2 فوجی جوان شہید ہوئے۔ادھر خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی کے دوران تیرہ دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضرب عضب کے دوران شمالی وزیرستان کے علاقے غرلمائی میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی جوان بھی شہید ہو ئے۔ادھر خیبر ایجنسی کے علاقے اکا خیل تیراہ میں فضائی کارروائی میں 13 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملوں کی تربیت دینے والا اہم کمانڈر اور دو خودکش حملہ آور بھی ہلاک ہوئے ۔کارروائی میں دہشت گردوں کے دس ٹھکانے اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ کردیا گیا۔