10 نومبر ، 2014
کراچی .....سندھ اسمبلی میںا پوزیشن لیڈر شہریار مہر نے کہا ہے کہ تھرکی صورتحال پر وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف ایف آئی آر درج ہونی چاہیے۔فنکشنل لیگ کے رہنما امتیاز شیخ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے اپنے وزرا نے تھرکی صورتحال کی نشاندہی کی ہے۔اس موقع پر امتیاز شیخ نے کہا کہ قائم علی شاہ ایک ضلع کو نہیں سنبھال سکتے،تھرکی صورتحال تشویش ناک ہے۔میڈیا پرآنے والی اطلاعات درست ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نہیں سمجھتے کہ وزیراعلیٰ صوبے کو سنبھال سکتے ہیں۔حکومت تھر کی صورتحال سنبھالنے میں ناکام ہوچکی ہے۔