23 اپریل ، 2012
میکسیکوسٹی ... میکسیکو میں مظاہرین نے قدیم کھیل بل فائٹنگ پر پابندی لگانے کے لئے مظاہرہ کیامیکسیکو سٹی کے مرکزی اسکوائر میں جمع ہوئے سینکڑوں افراد جمع ہوئے جانورں کے حقوق بحال کرنے کے لئے۔ مظاہرین نے مقامی حکومت پر زور دیا کیا وہ میکسیکو میں کھیلے جانے والے بل فائٹنگ کھیل پر پابندی لگائے کیونکہ اس سے جانوروں کے حقوق سلب ہورہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کسی بھی جانوروں کے ساتھ بہیمانہ رویہ اختیار کرنا انتہائی افسوس ناک ہے۔ مظاہرین نے کہا یہ کھیل ایک خونی کھیل ہے اور اس کے نتیجے میں جانور کی موت واقع ہوجاتی ہے۔ مظاہرین نے پابندی کی پٹیشن پر قانون سازوں کے ساتھ ساتھ بہت سے لوگوں کو دستخط کروائے اور زور دیا کہ ایک بحث کروائی جائے اور اس پر قانونی سازی کرواکر پابندی لگوائے جائے۔ میکسیکوان آٹھ ممالک میں سے ہے جس میں اب تک بل فائٹنگ قانونی ہے۔