پاکستان
11 نومبر ، 2014

کراچی :دستی بم کے حملے اور فائرنگ کے واقعات میں 3 اہلکار جاں بحق

کراچی :دستی بم کے حملے اور فائرنگ کے واقعات میں 3 اہلکار جاں بحق

کراچی......شہر میں پولیس پر حملوں کے 2 مختلف واقعات میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔کراچی میں گلشن اقبال کے علاقے 13 ڈی میں نامعلوم افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، دوسرا واقعہ ایم اے جناح روڈپر پیش آیا جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سوار افرادپولیس موبائل پردستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔حملے میں 2 پولیس اہلکارجاں بحق اور ایک زخمی ہوا جبکہ پولیس موبائل میں آگ لگ گئی۔ واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقاتی ٹیموں نے ضروری شواہد اکٹھے کیے ۔

مزید خبریں :