12 نومبر ، 2014
خیبر ایجنسی ......خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کردیاگیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کے باعث جمرود کے علاقوں سور قمر،گودر،والو میلہ اور ورمندو میلہ میں کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔فورسز نے اس دوران مقامی افراد کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے ۔علاقے میں گھر گھر تلاشی کا کام جاری ہے۔