پاکستان
12 نومبر ، 2014

خیر پور بس حادثہ،کراچی میں5افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

 خیر پور بس حادثہ،کراچی میں5افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کراچی...... خیر پور بس حادثے میں جاں بحق ہو نے والے کراچی کے 11 رہائشی افراد میں سے5افراد کی نماز جنازہ اداکردی گئی ،یہ تمام5افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔نماز جنازہ میں متحدہ قومی موومنٹ کے راہنما بھی شریک ہوئے۔اس سے قبل خیر پور حادثے میں جاں بحق کراچی کے 11 رہائشی افراد کی میتیں ایدھی سرد خانے پہنچائی گئیں جہاں اپنے پیارروں کی لاشیں وصول کر نے کیلئے لواحقین موجودتھے۔ میتیں شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئیں ، جاں بحق ہو نے والے افراد کا تعلق کراچی کے علاقے اتحاد ٹائون، پرانی سبزی منڈی، بنارس کالونی اور دیگر علاقوں سے ہے،ان 11افراد میں سے5افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔

مزید خبریں :