12 نومبر ، 2014
راولپنڈی.......خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں اہم کمانڈرسمیت 19دہشتگرد مارے گئےاوران کے 5ٹھکانےبھی تباہ کردیئےگئے،آئی ایس پی آر کے مطابق سندا پل کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کی،جس میں 19 دہشتگرد ہلاک اوران کے 5 ٹھکانے تباہ کردیئے گئے، ہلاک ہونے والوں میں دہشتگردوں کا اہم کمانڈر بھی شامل ہے،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کے باعث تحصیل جمرود کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ ہے،فورسز نے مقامی افراد کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے،علاقے میں گھر گھر تلاشی کا کام جاری ہے ۔