12 نومبر ، 2014
کراچی......وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑنے کہا ہے کہ پولیو پر وفاق کو غلط اعدادوشمار بھیجے گئے ، سندھ حکومت انسداد پولیو مہم میںسنجیدہ ہوتی تو پولیو کے نئے کیسز سامنے نہ آتے۔کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ آئی ڈی پیز صرف سندھ میں نہیں پورے ملک میں ہیں ،سندھ حکومت کو اپنے اقدامات میں تیزی لانی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ای پی آئی پروگرام میں ہمیں بھی تحفظات ہیں،سندھ میں پولیو کے خاتمے کیلیے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے،اجلاس کا مقصد یہ نہیں تھا کہ وفاقی حکومت کی غلطیاں نکالی جائیں،پولیو سےمتعلق سندھ میں انتہائی تشویش ناک صورتحال ہے،سندھ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے سنجیدہ نہیں ہے،ملک میں 80 فیصد پولیو کیسزکا تعلق پختوں آبادی سے ہے۔