پاکستان
12 نومبر ، 2014

کور کمانڈر کانفرنس ،دہشتگردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کا عزم

کور کمانڈر کانفرنس ،دہشتگردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کا عزم

راولپنڈی.......راولپنڈی میںہونے والی 176 ویں کور کمانڈر کانفرنس میںدہشت گردوں کو ملک کے کسی کونے میں بھی جگہ نہ دینے اور آپریشنز کی اب تک کی کامیابی پر اظہار اطمینان کیا گیا،آئی ایس پی آر سے جا ری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس جی ایچ کیو میں ہوئی ۔شرکاء کو سیکورٹی کی صورت حال ،آپریشن ضرب عضب اور خیبر آپریشن میں پیش رفت کےبارےمیں بریفنگ دی گئی۔ کانفرنس کے شرکاء نے دہشتگردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کا عزم ظاہرکیا،دہشتگردوں کی دوبارہ گروہ بندی اور علاقے میں ان کاداخلہ روکنےکیلئےاقدامات جاری رکھنےکےعزم کابھی اظہارکیاگیا، کانفرنس کوبتایاگیاکہ شدت پسندوں کو ملک کے کسی حصے میں پھیلنے نہیں دیاجائےگا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئےقربانیاں دینے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے کورکمانڈرز کو ہدایت جاری کی کہ آپریشن کے باعث بے گھر ہونے والوں کی ہر ممکن مدد کی جائے۔

مزید خبریں :