پاکستان
12 نومبر ، 2014

افغان صدر کی آمد ،اسلام آباد پولیس کاخیبر پختون خوا حکومت کو خط

افغان صدر کی آمد ،اسلام آباد پولیس کاخیبر پختون خوا حکومت کو خط

اسلام آباد.......اسلام آباد پولیس نے افغان صدر اشرف غنی کے دورہ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد اور خیبر پختون خوا کی سرحد پر مارگلہ کی پہاڑیوں کو محفوظ بنانے کےلئے خیبر پختون خوا حکومت سے درخواست کی ہے۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے خیبر پختون خواحکومت کو چٹھی لکھی گئی ہے جس میں افغان صدر اشرف غنی کے دورہ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کی سرحد پرمارگلہ کی پہاڑیوں کومحفوظ بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔خط کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کے دورے کے موقع پر اعلیٰ شخصیات اسلام آباد میں جمع ہوں گی جبکہ افغان صدر اشرف غنی وزیراعظم نوازشریف کے ہمراہ دونوں ملکوں کی اے ٹیموں کا دوستانہ کرکٹ میچ بھی دیکھیں گے۔ ایسے میںکسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے اسلام آباد سے ملحقہ خیبر پختون خوا کی حدود میں چیک پوسٹوں کی تعداد بڑھائی جائے گی۔افغان صدر اشرف غنی کا مجوزہ دورہ چودہ اور پندرہ نومبر کو متوقع ہے۔

مزید خبریں :