پاکستان
13 نومبر ، 2014

سپریم کورٹ کی ڈیڈلائن آگئی، چیف الیکشن کمشنر کا تقرر نہ ہوسکا

سپریم کورٹ کی ڈیڈلائن آگئی، چیف  الیکشن کمشنر کا تقرر نہ ہوسکا

اسلام آباد .....سپریم کورٹ کی ڈیڈلائن کے باوجود چیف الیکشن کمشنر کا تقرر نہ ہوسکا جس کے باعث آج حکومت عدالت عظمیٰ سے مزید مہلت مانگے گی ۔ وزیراعظم نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ملک سے باہر ہیں، حکومت یہ جواز بیان کرکے آج مزید مہلت مانگے گی۔جسٹس بھگوان داس اور جسٹس تصدق حسین جیلانی کی معذرت کے اب جسٹس طارق پرویز موزوں ترین امیدوار بن گئے ہیں لیکن تاحال اس اہم عہدے کیلئے مشاورت جاری ہے۔ سپریم کورٹ میں 30اکتوبرکو سماعت ہوئی تھی، اس میں اپوزيشن لیڈر خورشید شاہ نے درخواست کی تھی کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی میں مزید مہلت دی جائے، لیکن عدالت نے حکم دیا تھا کہ حکومت 13 نومبر تک چیف الیکشن کمشنر مقرر کرے،حکومت کےنزدیک معاملہ طےہوتےہوتےرہ گیاہے۔گزشتہ حکم چیف جسٹس پاکستان ناصرالملک واضح کرچکےہیں کہ 13 نومبر کے بعد سپریم کوٹ کے جج کی بطور چیف الیکشن کمشنر خدمات واپس لے لی جائیں گی۔ اس وقت جسٹس انور ظہیر جمالی قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی ذمے داریاں نبھارہے ہيں ،اوراب حکومت کی طرف سے یہ کوشش کی جا رہی ہے کہ تین ناموں کی ایک ہی متفقہ فہرست پارلیمانی کمیٹی کو بھیجی جائے۔

مزید خبریں :