13 نومبر ، 2014
پشاور...... آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی کا کہنا ہے کہ مختف شہروں میں دہشت گردوں کے سلیپر سیلز موجود ہیں، جو اپنی تنظیمی شوریٰ سے ہدایات لے کر کارروائیاں کرتے ہیں۔ وہ رات آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے پولیس اہل کار فخر عالم کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ آپریشن کے دوران جاں بحق پولیس اہلکار فخر عالم کی نماز جنازہ وزیر باغ میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں آئی جی پی ناصر خان درانی، کمشنر منیر اعظم اور دیگر اعلیٰ حکام نےشرکت کی ہے۔اس موقع پر آئی جی پی ناصر درانی کا کہناتھا کہ دہشتگردی کی جنگ میں پاک فوج کاکرارقابل تحسین ہے،خیبرایجنسی میں بھی آپریشن شروع ہواہے۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز پولیس نےمشتبہ افراد کی موجودگی کی ا طلاع پرایک گھر پر چھاپا مارا تھا۔گھرکی تلاشی لینے پر بم ڈسپوزل یونٹ نے 2 دستی بم بھی ناکارہ بنادیے تھے۔پولیس کانسٹیبل فخرعالم حملہ آور کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا تھا۔