13 نومبر ، 2014
خیبر ایجنسی.......خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں امن لشکر کے رضاکاروں اور دہشت گروں میں جھڑپ کے دوران 5دہشت گرد ہلاک اور 4زخمی ہوگئے ،7رضا کار بھی زخمی ہوئے ہیں ۔لیویز ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے علاقہ نری بابا میں امن لشکر کے رضا کار وں اور دہشت گروں میں جھڑپ کے دوران اہم کمانڈر اسپین باد اور 4دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 4زخمی ہوئےہیں ۔دہشت گروں کی فائرنگ سے 7رضا کاربھی زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں ۔علاقے میں اب بھی جھڑپیں جاری ہیں ۔