پاکستان
13 نومبر ، 2014

بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین محمد اشرف مگسی برطرف

بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین محمد اشرف مگسی برطرف

کوئٹہ......بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین محمد اشرف مگسی کو ان کے عہدے سے برطرف کردیاگیا۔ کوئٹہ میں سرکاری اعلامیہ کے مطابق محمد اشرف مگسی کو گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے ان کےعہدے سے برطرف کیا۔اعلامیہ میں فوری طور پر ان کی برطرفی کی کوئی وجہ تو نہیں بتائی گئی مگر اشرف مگسی پر سال 2012میں بطور چیئرمین پبلک سروس کمیشن اپنے گھر کے افراد سمیت مختلف تعیناتیوں میں بےقاعدگیوں کےحوالے سے الزام رہاہے ۔

مزید خبریں :