پاکستان
13 نومبر ، 2014

روالپنڈی،6سالہ بچی کی بوری بند لاش برآمد،ملزم گرفتار

روالپنڈی،6سالہ بچی کی بوری بند لاش برآمد،ملزم گرفتار

راولپنڈی......راولپنڈی میں دو روز قبل لاپتہ ہونے والی چھ سالہ بچی کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔بچی کی لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق پیرودھائی کے علاقے سے 6 سال کی بچی کی بوری بند لاش ملی ہے۔لاش لے جانیوالے ملزم کو اہل علاقہ نے پولیس کے حوالے کردیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بچی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کردیاتھا۔ 2روز قبل پیرودھائی سے چھ سالہ بچی لاپتاہو گئی تھی۔

مزید خبریں :