13 نومبر ، 2014
بنوں..... بنوں میں متاثرین شمالی وزیرستان کو راشن کی تقسیم کے دوران بدنظمی ہوئی ۔ہنگامہ آرائی اورفائرنگ سے دومتاثرین جاں بحق ہوگئے ہیں ۔متاثرین شمالی وزیرستان کیلئے بنوں کے ا سپورٹس کمپلیکس میں راشن سینٹر میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری تھا کہ رش زیادہ ہونے کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی جس پر پولیس نے ہوائی فائرنگ کی۔ ہوائی فائرنگ کی وجہ سے متاثرین مشتعل ہوگئے ۔متاثرین نے پولیس پر پتھراو شروع کردیا اور راشن سینٹر میں گھس کر لوٹ مار شروع کردی جس پر پولیس نے متاثرین پر پتھراو ٔ، لاٹھی چارج،اور آنسو گیس پھیکنا شروع کردی۔ متاثرین نے آگ لگا کر بنوں کوہاٹ روڈ کو بند کردیا اس تمام واقع میں سترہ پولیس اہلکار ، گیارہ آئی ڈی پیز زخمی ہوگئے ۔واقعہ کے بعد ڈیڑھ سوسے زائد آئی ڈی پیز کو گرفتار کرلیا ہے۔