پاکستان
13 نومبر ، 2014

اسلحہ اسکینڈل کیس: درخواست پر سماعت 18 نومبر تک ملتوی

 اسلحہ اسکینڈل کیس: درخواست پر سماعت 18 نومبر تک ملتوی

پشاور.......احتساب عدالت پشاور نے اسلحہ اسکینڈل کیس میں نیب کی درخواست پر سماعت 18 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔پشاور کے احتساب جج ابراہیم خان کی عدالت جمعرات کو سابق انسپکٹر جنرل پولیس ملک نوید ،سابق وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا امیرحیدر ہوتی کے بھائی غزن ہوتی اور بیوروکریٹ جاوید خان کو پیش کیا گیا۔ احتساب بیورو نےگزشتہ پردرخواست دائر کی تھی کہ اسلحہ سکینڈل میں مزید چھ پولیس افسران کو بھی تفیش میں شامل کیا جائے ۔ نیب کی درخواست پر عدالت نے سماعت اٹھارہ نومبر تک ملتوی کردی ۔نیب کی تفتیش کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس کے لئے سات ارب روپے کا اسلحہ خریدنا تھا تاہم اس میں دو ارب تین کروڑ روپے خردبرد کئے گئے۔

مزید خبریں :