13 نومبر ، 2014
لاہور.......لاہورپولیس نےپنجاب کےسابق گورنرغلام مصطفیٰ کھر کے بیٹے حسین کھر کو مقامی عدالت میں پیش کیا۔عدالت نےڈکیتی کے مقدمے میں ملوث حسین کھر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔حسین کھر کولاہورکینٹ کچہری کی عدالت میں پیش کیاگیا۔سی آئی اے پولیس نےملزم کو شناخت پریڈ کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی استدعا کی جوعدالت نےمنظورکرلی۔حسین کھر اوراس کے3ساتھیوں پر چند روز پہلے ڈیفنس کے رہائشی شاہد ملک کے ساتھ ڈکیتی کاالزام ہے۔کینٹ پولیس نےملزموں کومقدمہ درج کرکے گرفتارکیاتھا۔حسین کھر کے ساتھی ابراہیم چیمہ ،فہد ذیشان اور انس اویس بھی پولیس حراست میں ہیں ۔پولیس کا کہناہے کہ تفتیش میں مزیداہم انکشافات کی بھی توقع ہے۔