23 اپریل ، 2012
اسکردو … گیاری میں برف تلے دبے فوجیوں کو نکالنے کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن دن رات جاری ہے اور ریڈارز سے نشاندہی کے بعد مزید دو مقامات پر کھدائی شروع کر دی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق موسم کی سختیوں اور تمام تر دشواریوں کے باوجود گیاری میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور اب تک برف کے تودے میں 17 لاکھ مربع فٹ کھدائی کی جا چکی ہے۔ خراب موسم مشینوں کے کام کو متاثر کر رہا ہے تاہم ان مشینوں کیلئے پلیٹ فارمز کو مزید مضبوط بنا دیا گیا ہے۔ ناروے کی امدادی ٹیم ضروری تکنیکی معلومات کی فراہمی کے بعد گیاری سے واپس اسلا م آباد پہنچ گئی ہے جو کل وطن واپس روانہ ہو جائے گی۔