پاکستان
18 نومبر ، 2014

ایم کیوا یم کے زیراہتمام ملک بھر میں ممبر سازی مہم جاری

کراچی......متحدہ قومی موومنٹ کے تحت ملک بھر میں ممبر سازی مہم2014ء زورشورکے ساتھ جاری ہے جس میں کراچی سمیت ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے الطاف حسین کے فلسفہ حقیقت پسندی اور عملیت پسندی سے متاثر ہوکر ایم کیوایم کے ممبر سازی فارم پُر کئے اور الطاف حسین پر بھر پور اعتماد اظہارکیا۔اس سلسلے میںمعاون رکن رابطہ کمیٹی غازی صلاح الدین اور حق پر ست ایم این اے نبیل گبول کے ہمراہ فیڈ رل بی ایریاسیکٹر کے زیر اہتمام عائشہ منزل پرلگائے گئے رکنیت سازی کیمپ دورہ کیا ۔ اس مو قع پر رکن سندھ اسمبلی افتخار احمد، فیڈرل بی ایریا سکیٹر یونٹس کے ذمہ داران واراکین اور کارکنان بھی موجود تھے۔ غازی صلاح الدین اور نبیل گبول نے کہاکہ اتنی بڑی تعداد میں ملک بھر سے عوام کا ایم کیوایم میںشامل ہونا اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ الطاف حسین ہی بلاتفریق رنگ و نسل، زبان و قومیت اورمذہب و فرقہ مظلوم و محروم عوام کے واحدلیڈر ہیں۔اسی طرح ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی متحدہ لائرز فورم کے زیر اہتمام ایم اے جناح روڈہ پر سٹی کورٹ کے سامنے ممبر سازی کیمپ لگایا گیا جس میںرکن رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ ودیگرلیگل ایڈ کمیٹی متحدہ لائرز فورم کے انچارج و اراکین سمیت وکلاء برادری بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر وکلاء نے ایم کیوایم کی جانب سے ممبر سازی مہم کو سراہااور بڑی تعدا میں ممبر سازی مہم میںحصہ لیا ۔علاوہ ازیںایم کیو ایم اقلیتی امور کمیٹی کے تحت کورنگی ٹائون اور لانڈھی ٹائون میں ممبر سازی مہم 2014ء کے سلسلے میں لگائے گئے مرکزی کیمپوں پر اقلیتی عوام نے پانچویں روزبڑھ چڑھ کر ممبر سازی فارم پُر کئے ۔ ممبر سازی کیمپوں کا انچارج اقلیتی امور کمیٹی منور الاسلام ، اراکین روشن مکیش اور گلفام جاوید رندھاوا نے دورہ کیا اور اقلیتی عوام کی ایم کیوایم میں بڑی تعداد میں شمولیت کو خوش آئند قرا ردیا ۔اور کہا کہ ہندو ، سکھ اور عیسائیوں کا ایم کیوایم کے ممبر سازی کیمپوں پر اتنی بڑی تعداد میں آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ الطاف حسین کے فکر وفلسفہ اورنظریئے میں اپنے آپ کو محفوظ تصور کرتے ہیں ۔ادھر سندھ ، پنجاب ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں لگائے گئے ممبر سازی کیمپوں پر نوجوانوں، بزرگوں ، خواتین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہزاروں کی تعداد میں پہنچ کر ممبر سازی فارم پُر کئے اور ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کی ۔ممبر سازی کیمپوں پر شمولیت اختیار کرنے والوں میں سندھی ، بلوچی ، پنجابی ، پختون ، سرائیکی ، گلگتی اور دیگر قومیتوں کے افراد کے علاوہ ہندو ، سکھ ، عیسائی مذاہب کے نوجوانوں ، بزرگوںاور خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے ۔ اس سلسلے میں کراچی میں نائن زیرو عزیز آباد پر لگایا گیا مرکزی ممبر سازی کیمپ آج بھی جاری رہا جہاں نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین نے پانچویں روز بھی پہنچ کر بہت بڑی تعداد میں ممبر سازی فارم پُر کئے ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے ممبر سازی مہم کے پانچویں روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں لگائے گئے ممبر سازی کیمپوں کا دورہ کیا اور رکنیت سازی کیمپوںپر آنے والے نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین کا زبردست خیر مقدم کیا اور انہیں ممبر سازی فارم پُر کرکے دیئے ۔

مزید خبریں :