پاکستان
19 نومبر ، 2014

انتخابی عملے کو الیکشن کمیشن کے ماتحت کرنے کی تجویز منظور

انتخابی عملے کو الیکشن کمیشن کے ماتحت کرنے  کی تجویز منظور

اسلام آباد۔۔۔۔ ریٹرننگ افسروں کے طرز عمل کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہوگا اور ان کے خلاف کارروائی بھی کر سکے گا۔انتخابی اصلاحات کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے انتخابی عملے کو الیکشن کمیشن کے ماتحت کرنے کی تجویز منظور کرلی۔ انتخابی اصلاحات کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں زاہد حامد کی سربراہی میں ہوا،انتخابی عملے کو الیکشن کمیشن کے ماتحت لانے کی تجویز کی منظوری دی گئی،جس کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران،ریٹرننگ ،پریزائیڈ نگ افسروں کے علاوہ انتخابی ڈیوٹی پر مامور سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی الیکشن کمیشن کے ماتحت ہوں گے۔کمیٹی نےکسی سیاسی جماعت کا انتخابی نشان کسی بھی حلقے میں کسی دوسرے امیدوار کو الاٹ کرنے پر پابندی کی تجویز بھی منظور کرلی۔

مزید خبریں :