22 نومبر ، 2014
لاہور......جماعت اسلامی کے سابق امیر منور حسن نے مینار پاکستان پر اجتماع عام سے خطاب میں کہا ہے کہ معاشرے میں جہاد اور قتال فی سبیل اللہ کے کلچر کو عام نہ کیا گیا تو محض انتخابی سیاست کے ذریعے کے موجودہ حالات پر قابو نہیں پایا جاسکتا ۔میں بہ بانگ دہل یہ بات کہنا چاہتا ہوں ،ڈنکے کی چوٹ پر اور بلا خوف و تردید یہ بات کہنا چاہتا ہوں کہ جس معاشرے میں ہم رہتے ہیں اس معاشرے کے اندر بھی اگر جہاد اور قتال فی سبیل اللہ کے کلچر کو عام نہ کیا گیا تو محض انتخابی سیاست کے ذریعے اور محض جمہوری سیاست کے ذریعے جو اس وقت کےحالات ہیں ان پر قابو نہیں پایا جاسکتا ۔