23 نومبر ، 2014
لندن.....متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم ایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 89کے کارکن محمد ساجد کی شہادت پردلی رنج وغم اورافسوس کااظہارکیاہے ۔ایک بیان میںالطاف حسین نے شہیدکے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیںصبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میںمجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میںبرابرکے شریک ہیں۔الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ محمد ساجد شہیدکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے۔(آمین)۔دریں اثنا ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے لانڈھی میں جرائم پیشہ عناصر کے ہاتھوںایم کیو ایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 89کے کارکن محمد ساجد کے قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور محمد ساجد کے قتل میں ملوث جرائم پیشہ افرادکی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔ایک بیان میںرابطہ کمیٹی نے کہاکہ بعض امن دشمن افراد اور جرائم پیشہ عناصر ایم کیو ایم کی ملک بھر میں ہونے والے رکنیت سازی مہم کو سبوتاژ کرنے کی ایک سوسچے سمجھے منصوبے کے تحت رکنیت سازی کیمپوں پر حملہ کرکے معصوم کارکنان کو شہید اور زخمی کیا جارہا ہے اور دوسری جانب سے بے گناہ کارکنان کو اغواء کے وحشیانہ تشدد کرکے شہید کیا جارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ محمد ساجد کی شہادت کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا 24گھنٹے گزرجانے کے باوجود اورنگی رکنیت سازی کیمپ پر حملے کی واردا ت کرنے والے دہشت گرد ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے، شہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہونے والے آپریشن کے باوجود لانڈھی میں محمد ساجد کا اغواء پولیس و انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ؟۔رابطہ کمیٹی نے صدر ممنون حسین ، وزیراعظم نوازشریف ،وزیر داخلہ چوہدری نثار ،گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد،وزیراعلیٰ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاہے کہ محمد ساجد کے قتل کاسختی سے نوٹس لیاجائے اورقاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔ علاوہ ازیں یم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 89کے کارکن محمد ساجد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔