04 مارچ ، 2025
دبئی: چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم بھارتی اسپنر پدمکار شیوالکر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سیاہ پٹیاں باندھ کر کھیل رہی ہے۔
بھارت کے معروف اور بائیں ہاتھ کے اسپنر پدمکار شیوالکر گزشتہ روز 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے جس کے بعد بھارتی کھلاڑیوں نے میچ میں پدمکار شیوالکر کی یاد میں سیاہ پٹیاں پہن کر خراج عقیدت پیش کیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی اسپنر پدمکار شیوالکر کی خدمات کا اعتراف کیا گیا اور کہاکہ شیوالکر کو ان کے شاندار کیرئیر کے دوران 589 فرسٹ کلاس وکٹوں کے لیے یاد رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس بڑے مقابلے میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔