پاکستان
23 نومبر ، 2014

ضرب عضب نے دنیا پر پاک فوج کی دھاک بٹھا دی ،حامد موسوی

 ضرب عضب نے دنیا پر پاک فوج کی دھاک بٹھا دی ،حامد موسوی

اسلام آباد ........تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ قائد ملت جعفریہ آغا سیدحامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف ضرب عضب کی کامیابیوں نے پوری دنیا پر پاکستانی فوج کی دھاک بٹھا دی ہے جنرل راحیل نے امریکہ میں پاکستان کی بہترین ترجمانی کی ،تمام دہشت گرد تنظیموںالقاعدہ ٹی ٹی پی بوکو حرام النصرہ داعش کی تربیت ’’امریکی سکالر شپ ‘‘پر ہوئی جس کا مقصد مشرق وسطی افریقہ وسطی و جنوبی ایشیامیں مسلمانوں کے قدرتی وسائل پر قبضہ تھا دنیا استعماری چالبازیوں کو سمجھے اور جان لے کہ تیل کے شکاریوں اور اسلحہ کے تاجروں کا مفاد امن نہیں جنگ میں ہے مسلم ممالک استعماری ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں بصورت دیگر ایک ایک کرکے شکار ہوتے رہیں گے ،پرامن و مستحکم پاکستان استعمارکی موت ہے اندرونی و بیرونی دشمن ضرب عضب کی کامیابیوں سے بے چین ہیںسر عام کفر کے فتوے بانٹنے والی نفرت و دہشت کی علامت کالعدم جماعتوں کو کلین چٹ دینا آپریشن ضرب عضب کو ناکام کرنے کی سازش ہے، امریکہ اپنے مفادات کے سوا کسی کا دوست نہیں امریکی صدر کی کالوں پر حکومت خوش فہمی کا شکار ہونے کے بجائے ہو شیار رہے آزمائے کو آزمانا جہالت ہے امریکہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان سے بے وفائی کی،حکومت اور حزب اختلاف دہشت گردوں سے تعلقات کے الزامات پر قوم کو مطمئن کریں ،عالمی شیطان پاکستان کو افغانستان چین اور ایران سے دور رکھ کر تنہا کرنا چاہتے ہیں ،کربلا خود ساختہ خداؤں کے سامنے جھکنے سے انکار کا نام ہے پاکستان کی بقا و ارتقا راہ کربلا اختیار کرنے میں ہی مضمر ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضر امام حسین کی صاحبزادی حضرت سکینہ بنت الحسین ؑ کی شہادت کی مناسبت سے عشرہ شہیدہ زنداں کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ ا فغانستان میںبھارتی قونصل خانے پاکستان میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ دھماکوں اور دہشت گردی کو آپریٹ کررہے ہیں بھارت ہی بلوچستان میں دہشت گردی کا سپورٹراور ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیزی کاذمہ دار ہے بھارتی جنگی جنون کا علاج کئے بغیرجنوبی ایشیا میں امن کا قیام خواب ہی رہے گا ۔پاکستان کی بنیاد کلمہ لاالہ پررکھی گئی جس کی حفاظت کیلئے بنائے لاالہ سید الشہداء امام حسین ؑ کی راہ اختیار کرنا ہوگی کیونکہ حسینیت اللہ کے سوا کسی کے سامنے سجدہ ریز نہ ہونے کا نام ہے۔

مزید خبریں :