23 نومبر ، 2014
کراچی… رفیق مانگٹ....... بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی حکام نے مونا باؤ ریلوے اسٹیشن پر تھر ایکسپریس ٹرین سے ایک پاکستانی مسافرکو سونا رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی کسٹم ڈیپارٹمنٹ نے پاکستانی مسافر سے چار لاکھ 32ہزار مالیت کا117 گرام سونے کی برآمدگی کا دعوی ٰ کیا ہے۔بھارت کے کسٹم کے اسسٹنٹ کمشنر سنیل شرما کا کہنا ہے کہ تھر ایکسپریس میں سامان کی چیکنگ کے دوران پاکستانی شہری جیارام کے سامان سے117گرام سونا ملا جس کی مالیت4.32لاکھ بتائی۔جیارام پاکستان سے مونابؤ تک سفر کر رہا تھا۔ بھارتی حکام مسافر کی پوچھ گچھ کر رہا ہے ،تاہم سونے کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔