پاکستان
26 نومبر ، 2014

ملک کے میدانی اور بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ

ملک کے میدانی اور بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ

اسلام آباد......ملک کے میدانی اور بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ جلانے کی لکڑی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیاہے،گذشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 06 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ،بالائی علاقےان دنوں سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں ،گلگت بلتستان کےضلع غذر، استور اور دیامر میںسردی کے باعث جلانے کی لکڑی کی قیمتوں میں اضافے سے شہری مشکل میں ہیں ، پنجاب میں ملتان اورگردونواح میں صبح سویرے دھند سے لوگوں کے معمولات زندگی متاثر ہیں،سندھ کے بیشتر شہروں میں بھی سردی بڑھتی جارہی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔

مزید خبریں :