26 نومبر ، 2014
کراچی......تھرپارکر کے حوالے سیشن جج عمرکوٹ نے سندھ ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی،جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق ’’حکومت نے تھرپارکرمیں قحط سالی سے نمٹنے، متاثرین کی مدد کیلئے سنجیدہ اقدامات نہیں کیئے‘‘۔رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہڈاکٹرزکی اسامیاں تاحال خالی ہیں،متاثرین کو امدادی رقم فراہم نہیں کی گئی جبکہ پینے کا صاف پانی بھی فراہم نہیں کیاگیا۔قحط زدہ علاقوں میں بنیادی صحت کے 29مراکز میں 18ناکارہ ہیں،عمر کوٹ اسپتال انتظامیہ کے مطابق 154افراد جاں بحق ہوئے،جاں بحق ہونے والوں میں 5 سال سے کم عمرکے35بچے بھی شامل ہیں۔