26 نومبر ، 2014
کراچی.....ایم کیو ایم کے سینیٹربابرغوری نے وزیر اعظم کوخط تحریر کیا ہے جس میںلکھا ہے توجہ دلائی گئی ہے کہ سندھ کی صوبائی ملازمتوں میں قواعد وضوابط پرعمل نہیں ہورہا،خط کے متن کے مطابق بابر غوری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سےصوبائی ملازمتوں میں قواعد وضوابط پرعمل نہیں ہورہا ہے،بدانتظامی سندھ حکومت کی شناخت بن چکی ہے،پیپلزپارٹی کی حکومت میں افسرشاہی بدعنوانی،اقربا پروری میں ملوث ہے،سندھ کے عوام کے حقوق پامال کیے جارہےہیں،ایم کیو ایم 3دہائیوں سے شہری سندھ کی نمائندہ جماعت ہے،الطاف حسین پرعوام وقتاً فوقتااپنے اعتمادکااظہار کرتے رہے ہیں،ایسی صورت حال میںسندھ کی شہری آبادی اپنےلیےعلیحدہ انتظامی اکائی کامطالبہ کرنے پرمجبورہے، سینیٹربابرغوری نے لکھا ہے کہ خط شہری اوردیہی آبادی کے رہائشیوں کے بہترین مفاد میں لکھا گیا ہے۔