پاکستان
26 نومبر ، 2014

وزیراعظم نااہلی کیس کی سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل

وزیراعظم نااہلی کیس کی سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل

اسلام آباد......چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک نے وزیراعظم نا اہلی کیس کے لیے سات رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے ۔وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کے لئے دائر درخواستوں کی سماعت کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا سات رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے ۔ کیس آئندہ 10 دنوں میں سماعت کے لیے مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔


مزید خبریں :