پاکستان
26 نومبر ، 2014

آصف زرداری جمہوریت کو نہیں خود کو بچارہے ہیں ، شیخ رشید

آصف زرداری جمہوریت کو نہیں خود کو بچارہے ہیں ، شیخ رشید

کراچی .......عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کہتے ہیں وہ جمہوریت کو بچارہے ہیں جبکہ وہ خود کو بچارہے ہیں ۔کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن لیڈر زکہتے ہیں دھاندلی ہوئی ہے لیکن ساتھ ہی کہتے ہیں کہ وہ نواز شریف کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کی بات کی جائیگی تو آئین اور قانون کی بات ہم بھی کریں گے، اگر حکومت بد معاشی کریگی تو ہم بھی یہی کریں گے ۔شیخ رشید نے مزید کہا آصف علی زرداری بھی کہتے ہیں کہ جمہوریت بچارہے ہیں جبکہ وہ خود کو بچارہے ہیں اور جب وہ چاہئیں گے بلو رانی بھی میدان میں آجائے گی ۔ ایم کیو ایم سے متعلق سوال کے جواب میں شیخ رشید نےکہا کہ وہ ایم کیوایم سے مسلسل رابطے میں ہیں ۔ پیپلز پارٹی نے بڑا جلسہ کیا جس میں لیاری کی بسیں بھی خالی آئی تھیں، راحیل شریف کا امریکا میں والہانہ استقبال ہوا جبکہ سلامتی کونسل میں نواز شریف کے خطاب کے موقع پر کوئی اہم آدمی موجود نہیں تھا۔ نواز شریف اور ان کی پارٹی سلیکشن اور جمہوریت کی تباہی کے لئے کام کررہے ہیں 7 خاندانوں اور 30 نالائق نکمے اور فنی خرابی کے بچوں نے ملک پر قبضہ کیا ہوا ہے، شیخ رشید نے سندھ اور بلوچستان میں پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔

مزید خبریں :