پاکستان
26 نومبر ، 2014

اراکین اسمبلی کی ازسرنوجانچ پڑتال کیلئے درخواست پر سماعت

اراکین اسمبلی کی ازسرنوجانچ پڑتال کیلئے درخواست پر سماعت

لاہور......لاہور ہائیکورٹ نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ازسرِنوجانچ پڑتال میں جواب داخل کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کو آخری موقع دےدیااورقرار دیا ہےکہ آئندہ سماعت پر جواب داخل نہ کرایا تو سیکریٹری الیکشن کمیشن کو طلب کیا جائے گا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہزادہ مظہر نےپی ٹی آئی کےکارکن جاوید بدرکی درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار نےمؤقف اختیارکیاکہ الیکشن کمیشن نے اپنی جائزہ رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ ریٹرننگ افسروں، نیب اورایف آئی اے سمیت دیگر اداروں پر مشتمل کمیٹی نے امیدواروں کی اسکروٹنی کا عمل درست طریقےسے نہیں کیا،ٹیکس ڈیفالٹرز اور چور اسمبلیوں میں پہنچ گئے ہیں، دوہری شہریت کیس کی بنیاد پر کسی بھی وقت اراکین کی جانچ پڑتال کی جاسکتی ہے،لہٰذاآرٹیکل62،63 کی روشنی میں ازسرِنو اسکروٹنی کا حکم دیا جائے،عدالت نے الیکشن کمیشن کوجواب داخل کرانے کا آخری موقع دیتے ہوئے قرار دیا کہ 22جنوری تک جواب داخل نہ کرایا تو سیکریٹری الیکشن کمیشن کو طلب کیا جائے گا۔

مزید خبریں :