26 نومبر ، 2014
لاہور......جوں جوں 30 نومبر قریب آرہی ہے ساتھ ہی تحریک انصاف کی احتجاج کی کال کے تناظر میں سیاسی درجہ حرارت بھی بڑھ رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے صاف کہہ دیا ہے کہ روکنے کی کوشش کی گئی تونتائج کی ذمہ دارحکومت ہو گی، عمران خان نے یہ بات لاہور میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی ۔ان کہنا تھا کہ شریف خاندان نے ملک پرڈاکے ڈالے ہیں،وہ بتائیں شوگرملز پرکتنا ٹیکس دیتے ہیں۔