پاکستان
26 نومبر ، 2014

اسلام آبادپولیس کی بپھرےہوئے مجمع پرقابوپانے کی تربیت

 اسلام آبادپولیس کی بپھرےہوئے مجمع پرقابوپانے کی تربیت

اسلام آباد...... پاکستان تحریک انصاف 30 نومبرکو وفاقی دارالحکومت میں جلسہ کررہی ہےتودوسری طرف اسلام آبادکےپولیس کالج سہالہ میں اہلکاروں کی تربیت مکمل کرلی گئی ہے جس میں انہیں سکھایاگیاکہ بپھرےمجمع پرقابوکیسےپاناہے؟ اس تربیتی کورس میں نعرے مارنے والوں کو پولیس نے کامیابی سے منتشر ہی نہیں کیابلکہ متعددکوگرفتاربھی کرلیا۔پولیس کالج سہالہ کے کمانڈنٹ کہتے ہیں کہ پولیس اہلکاروں کی تربیت ان نقائص کو مد نظر رکھ کردی گئی جوحالیہ واقعات کےدوران دیکھنےمیں آئے۔ اس موقع پرایک دستے نے اپنی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر جدید اسلحہ کھولنے اور بند کرنے کی مہارت بھی دکھائی۔ماہرین کہتے ہیں کہ ملک میں قانون کے موثر نفاذ کے تربیت کے ساتھ ساتھ محکمہ پولیس کو بہتر مراعات اور سہولیات میں اضافے کی بھی ضرورت ہے ۔

مزید خبریں :