پاکستان
26 نومبر ، 2014

باجوڑ سے بچیوں کو کراچی بھیجنے کے الزام میں 2افرادزیرِ حراست

باجوڑ سے بچیوں کو کراچی بھیجنے کے الزام میں 2افرادزیرِ حراست

باجوڑایجنسی........باجوڑایجنسی میں سلارزئی کےعلاقے پشد میں پولیٹیکل انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے بچیوں کو کراچی بھیجنے کے الزام میں 2افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق گرفتار کئے گئے سمیع اللہ نامی شخص کی کراچی میں حمیدہ نامی خاتون سے رشتےداری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے تفتیش کی جارہی ہے کہ بچیوں کو کب اور کیسے پہنچایا گیا۔

مزید خبریں :