پاکستان
28 نومبر ، 2014

متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کی رکنیت سازی مہم کا آغاز

متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کی رکنیت سازی مہم کا آغاز

شکاگو...... متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام( مضبوط پاکستان کی ضمانت)کے عنوان سے امریکہ بھر میں رکنیت سازی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے،اور بائیس شہروں میں رکنیت سازی مہم بھر پور انداز میں جاری ہے جس میں ایم کیو ایم کے ہمدردوں کے ساتھ ساتھ پاکستان سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین، بزرگ اور نوجوان گہری دلچسپی لے رہے ہیں اورالطاف حسین کے فکر و فلسفہ سے متاثر ہو کر متحدہ قومی مومنٹ میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم امریکہ کی جانب سے رکنیت سازی مہم کا آغاز اعلان کے مطابق 22نومبر سے کردیا گیاہے اس سلسلے میں مختلف ریاستوں میں متعلقہ چیپٹرز کے ذمہ داروں وکارکنان کی جانب سے کیمپس لگائے جارہے ہیں۔جبکہ مہم کی کامیابی کیلئے اراکینِ سینٹرل کمیٹی، چیپٹرانچارجز و اراکین اور کارکنان کی جانب سے پاکستانیوںسے ملاقاتوں کا سلسلہ بھر پور انداز میں جاری ہے۔رکنیت سازی کیلئے قائم کردہ کیمپوں اور ملاقاتوں میں پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان کو درپیش مسائل خصوصاََ مذہبی انتہا پسندی، پاکستان میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور اس سے نجات کیلئے جاری ایم کیو ایم کی طویل جدوجہد اور قربانیوں سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ حق پرستی کی اس تحریک میں عملی جدوجہد میں شمولیت کی دعوت بھی دی جارہی ہے جسے پاکستانی کمیونٹی میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

مزید خبریں :