پاکستان
28 نومبر ، 2014

پی ٹی سی ایل انتظامیہ مزدور دشمن اقدامات سے باز رہے ، کاظم رضا

پی ٹی سی ایل انتظامیہ مزدور دشمن اقدامات سے باز رہے ، کاظم رضا

کراچی......متحدہ قومی موومنٹ لیبر ڈویژن کا ایک ہنگامی اجلاس لیبر ڈویژن کے انچارج کاظم رضا کی سربراہی میں خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ہوا۔اجلاس میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن میں دو ہفتے قبل متعارف کرائے جانے والے VSSکو جبر ی طور پر محنت کشوں پر نافذ کئے جانے کی شدید مذمت کی گئی ۔ اجلاس میں دیگر سرکاری اداروں میں بھی محنت کشوں کیساتھ روا رکھے جانے والے غیر منصفانہ سلوک اور مزدور دشمن اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں پی ٹی سی ایل سمیت دیگر اداروں کے محنت کشوں کو یقین دلایا گیا کہ وہ اداروں کی انتظامیہ کے جبری اور غیر منصفانہ اقدامات سے ہرگز مایوس نہ ہوں اور اپنے حوصلے بلند رکھیں ، آج کا محنت کش طبقہ تنہا نہیں ہے بلکہ قائد تحریک الطاف حسین اور ایم کیوایم محنت کش طبقے کے ساتھ ہے ۔ اجلاس میں لیبر ڈویژن نے پی ٹی سی ایل کی انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ وہ مزدور دشمن اور ظالمانہ اقدامات کاسلسلہ فی الفور بندکرے اور محنت کشوں کے دوسروں شہروں اور صوبوں میں تبادلوں کو منسوخ کرکے ان میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کریں ۔

مزید خبریں :