پاکستان
24 اپریل ، 2012

لاہور اور گرد و نواح میں بارش،موسم خوش گوار

لاہور…لاہوراور اس کے گردونواح میں موسلادھاربارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔منگل کے روزصبح سے ہی آسمان پر بادل چھائے ہوئے تھے اور دھوپ غائب تھی سہ پہر ہلکی ہوا کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیاجس سے گرمی کم ہوگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور،فیصل آباد،گوجرانوالہ،سرگودھااور راولپنڈی کے علاقوں میں بارش ہونے اور گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :