پاکستان
24 اپریل ، 2012

ایم وی البیڈو کے عملے کے خاندانوں کی گورنر سندھ سے ملاقات

ایم وی البیڈو کے عملے کے خاندانوں کی گورنر سندھ سے ملاقات

کراچی…صومالی قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے بحری جہاز ایم وی البیڈو (ALBEDO ) کے عملے کے خاندانوں کے افراد نے گورنر ہاوٴس میں گور نر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی۔گورنر ہاوٴس میں ہونے والی ملاقات میں سی پی ایل سی چیف احمد چنائے نے گورنرسندھ کو یرغمالیوں کی رہائی کے سلسلے میں اب تک کی جانیوالی کوششوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اس ضمن میں ملائیشیا کے حکام سے رابطوں سے بھی آگاہ کیا۔ گورنر نے اس سلسلے میں سی پی ایل سی چیف کو ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے یر غمالیوں کے خاندانوں کو یقین دلایا کہ وہ یر غمالی بحری عملے کی قزاقوں سے رہائی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے، انہوں نے کہا کہ آزمائش کے اس مرحلے میں ہر درد مند فرد متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔

مزید خبریں :