پاکستان
24 اپریل ، 2012

بینظیربھٹو قتل کیس کی دوسری ایف آئی آر درج کرنے کی اپیل پر سماعت

بینظیربھٹو قتل کیس کی دوسری ایف آئی آر درج کرنے کی اپیل پر سماعت

اسلام آباد…وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ سابق وزیراعظم بینظیربھٹو کے قتل کیس کی دوسری ایف آئی آر درج کرنے کا حکم نہ دے اورمقدمہ خارج کردیاجائے، کسی کے پاس مزید شواہد ہیں تو پہلے سے جاری ٹرائل میں آجائے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے بینظیربھٹو قتل کیس کی دوسری ایف آئی آر درج کرنے کی اپیل پر سماعت کی۔عدالت کو بتایاگیاکہ کئی اپیل کے فریقین سابق وفاقی وزیر بابراعوان اور وزیرداخلہ رحمان ملک کے وکلاء نہیں آسکے ہیں، سماعت سے پہلے رحمان ملک کے وکیل انور منصور عدالت میں موجود تھے تاہم جیسے ہی سماعت شروع ہوئی انور منصور عدالت میں دکھائی نہ دئے جس پرسماعت تین مئی تک ملتوی کردی گئی۔ اس کے بعد شروع ہونے والے انیتا تراب کیس میں انور منصور پھر نمو دار ہوئے۔ جس پر جسٹس عارف خلجی نے ان سے پوچھا کہ کیا ان کی طبیعت ٹھیک ہے۔۔انہوں نیجواب دیاکہ ان کی طبیعت خراب ہوگئی تھی تاہم اب بہترہے۔

مزید خبریں :